Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 کراچی : رینجرز نے  دسمبر کو قائد اعظم کا مہینہ منانے کے حوالے سے قائد ریلی نکالی

 کراچی : رینجرز نے  دسمبر کو قائد اعظم کا مہینہ منانے کے حوالے سے قائد ریلی نکالی
December 11, 2016

 کراچی(92نیوز)رینجرز نے  دسمبر کو قائد اعظم کا مہینہ منانے کے حوالے سے قائد ریلی نکالی۔ کار ریلی میں کھلاڑی، فنکار، سماجی شخصیات اورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق رینجرزکی جانب سےنکالی گئی ریلی کے شرکاء ٹول پلازہ سے حسن اسکوائر اور پھر مزار قائد پہنچے ۔ ریلی میں مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا ۔ کار ریلی میں کھلاڑی، فنکاروں، سماجی شخصیات اورعوام نے بڑی تعداد میں جوش وخروش سے شرکت کی۔ رینجرز کی ریلی کی مقصد  قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔