Tuesday, October 4, 2022

کراچی: رینجرز سے مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد، مقابلے کے بعد رینجرز کا گھگر پھاٹک کے قریبی علاقوں میں آپریشن

کراچی: رینجرز سے مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد، مقابلے کے بعد رینجرز کا گھگر پھاٹک کے قریبی علاقوں میں آپریشن
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گھگر پھاٹک کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی پر دو دہشت گرد مارے گئے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مقابلے کے بعد گھگر پھاٹک اور قریبی علاقوں میں بھی رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔