Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، 3فرار، دہشتگرد کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تھا: رینجرز

کراچی: رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، 3فرار، دہشتگرد کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تھا: رینجرز
February 13, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت آصف عرف ظہیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ کراچی میں تھانہ الفلاح کی حدود میں واقع گلشن منیر میں رینجرز اور چار دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں آصف نامی دہشت گرد ہلاک ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے گشت کے دوران مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا جس سے دو پستول بھی ملے ہیں۔