کراچی، رینجرز اور پولیس کی پرانا گولیمار میں مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب 4 ملزمان گرفتار
کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس کی پرانا گولیمار میں مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ بدنامہ زمانہ کاشف ڈاڈا کے کارندہ ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان 250 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، بھتہ نہ دینے پر پرانا گولمیار میں تاجر شبیر اور اس کے بھیجتے کو قتل کیا تھا۔ اپریل 2021 میں فائرنگ کرکے مخالف منشیات فروش فرقان کو ہلاک کیا تھا۔
گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا، مزید تفیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔