Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،دو ملزم گرفتار بھاری اسلحہ برآمد

کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،دو ملزم گرفتار بھاری اسلحہ برآمد
March 11, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس اور رینجرز کی مشترکا کارروائی میں دو ملزموں کو  گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہےاُدھر کورنگی سو کوارٹرز میں پولیس نے  سرچ اپریشن میں تیس  مشتبہ افراد  کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس اور رینجرز نے اسلام چوک کے قریب مشترکا چھاپہ مار کارروائی کی   یہ  کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں دو  ملزموں کو گرفتار  کیا گیا  ملزموں کی نشاندہی پر اسلام چوک کے قریب ایک گھر سے زمین میں دفن کیا گیا  بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 10 کلاشنکوف ،ایک ایل ایم جی اور 5 سو سے زائد گولیاں شامل ہیں  دوسری جانب کورنگی سو کوارٹرز میں پولیس نے  سرچ آپریشن  کیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، پولیس کے مطابق تمام کارروائی کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جنہیں تفتیش کے لیئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔