Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے چار ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے چار ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
December 30, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے چار ملزم گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ لیاری چاکیواڑہ میں حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران چار ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔