Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، متعدد دہشت گرد گرفتار

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، متعدد دہشت گرد گرفتار
January 5, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، گنا منڈی اور مومن آباد میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، گنا منڈی اور مومن آباد میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےمتعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بم، ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ ایمونیشن اور دیگر سامان بھی آمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے دو روز قبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں آپریشن کیا تھا۔ مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

ملزمان کی جانب سے رینجرز پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے گرفتار ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔