Saturday, July 27, 2024

کراچی : رینجرزاور پولیس کی کارروائیاں تیز ،12ملزم گرفتار

کراچی : رینجرزاور پولیس کی کارروائیاں تیز ،12ملزم گرفتار
April 12, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں رینجرز اورپولیس کی کارروائیاں تیز ہوگئیں، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے پانچ کارندوں اور مبینہ بینک ڈکیت سمیت ایک  بارہ ملزموں کوگرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز نے کراچی کی پرانی سبزی منڈی کے نزدیک چھاپہ مار کر 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق گینگ وار کے بدنام زمانہ عزیر بلوچ گروہ سے ہےجن کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی ۔ ادھر تیموریہ پولیس نے بینک لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی پولیس کے مطابق شہری کی اطلاع پر کی جانے والی کارروائی میں ملزم عمر جلیل گرفتار جبکہ اسکے دو ساتھی باتو اور خیلو فرار ہو گئے پولیس نے ملزم کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کر لیئے ہیں۔ نارتھ کراچی خمیسو گوٹھ سے 3 منشیات فروش عبدالقادر، عرفان اور شیراز گرفتار ہوئے جبکہ بریگیڈ پولیس نے دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ موچکو کے علاقے میں ایرانی تیل بیچنے والے ملزموں کئے خلاف کریک ڈاون ہوا کریک ڈاون میں تین ملزم دھرلئے گئے ۔ ایس پی کیماڑی ذیشان صدیقی کے مطابق ملزموں کے قبضے سے ایک ٹرک اور پمپنگ کے آلات برآمد ہوئے۔