Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: رینبو سینٹر میں لفٹ سے گر کر 12 سال کا بچہ جاں بحق

کراچی: رینبو سینٹر میں لفٹ سے گر کر 12 سال کا بچہ جاں بحق
December 24, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے قلب میں صدر کے مشہور رینبو سینٹر میں لفٹ سے گر کربارہ سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔ زین اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ بیٹے کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی لواحقین پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ تین ماہ پہلے بھی اسی بلڈنگ سےلفٹ گرگئی تھی۔

دوسری جانب لفٹ سے گر کر جاں بحق ہونے والے زین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق زین جس لفٹ سے گراوہ چل رہی تھی۔ پولیس نے رہائشی افراد کی شکایت پر عمارت انتظامیہ کو تفتیش کیلئے تھانے بلوالیا۔ ذرائع کے مطابق عمارت کی4 میں سے3 لفٹیں خراب ہیں۔