کراچی ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹیں بلیک کرنیوالا مافیا سرگرم ہوگیا
کراچی ( 92 نیوز)عید کی آمد کے ساتھ ہی پردیسی عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہونا چاہتے ہیں مگر کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹیں بلیک کرنیوالا مافیا سرگرم ہو گیا ہے جو پردیسیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے ۔
ایک ہزار والا ٹکٹ ڈیڑھ ہزار میں فروخت ہو رہاہے جس پرپردیسی کہتے ہیں کہ عید کا تہوار اپنوں کے ساتھ منانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے مگر مافیا کے ہاتھوں لٹنے کے بعد گھر پہنچنے سے قبل ہی دل بجھ جاتا ہے ۔
دوسری جانب ریلوے اسٹیشن پر مافیا کو لگام ڈالنے اور غریبوں کو سر عام لوٹنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی جس کے باعث ایسے افراد سر عام دندناتے پھر رہے ہیں ۔