Saturday, October 1, 2022

کراچی ریس کورس میں گھڑسواری کامقابلہ آفتاب چوہدری نے جیت لیا

کراچی ریس کورس میں گھڑسواری کامقابلہ آفتاب چوہدری نے جیت لیا

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی ریس کورس میں قائد اعظم کپ کی دوڑ میں لاہور کے شاہسوار نے میدان مارلیا ۔ آفتاب چوہدری نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ شائقین ریس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
کراچی ریس کورس میں قائداعظم کپ کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا جسمیں گھڑ سواروں نے قسمت آزمائی اور فتح کیلئے جان لگائی ۔
لاہور کے آفتاب چوہدری کا گھوڑا سب سے تیز دوڑا اور فتح سمیٹ لی۔
دوسری پوزیشن محمد سجاد نے حاصل کی
صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ نوجوان گھڑ سواری میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ اس کھیل کا مستقبل روشن ہے ۔
مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔