Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی : رکشہ ڈرائیور 3سال کی بچی لے کر فرار

کراچی : رکشہ ڈرائیور 3سال کی بچی لے کر فرار
May 18, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے  سمن آباد میں رکشہ ڈرائیور 3 سال کی بچی کو لے کر فرار ہو گیا ڈرائیور کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون اپنی بچی کے ساتھ کلفٹن سے سمن آباد آرہی تھی رکشہ ڈرائیور نے سمن آباد خاتون کو اتارا مگر  بچی کے اترنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا واقعہ کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے سمن آباد تھانے کے باہر احتجاج کیا تو پولیس حرکت میں آئی اور تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس نےگلشن اقبال کے  ایک سی این جی پمپ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جہاں سے رکشہ ڈرائیور نے رکشہ میں سی این جی بھرائی تھی رکشہ پر کوئی رجسٹریشن نمبر نہیں ۔