Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی :رن وے سے2حاجیوں کی گمشدگی  کا کیس،ایس ایس پی طلب

کراچی :رن وے سے2حاجیوں کی گمشدگی  کا کیس،ایس ایس پی طلب
May 7, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی ایئر پورٹ کے رن وے سے دو حاجیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت  پر عدالت نے ایس ایس پی ائیرپورٹ کو ذاتی حیثیت میں اٹھائیس مئی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے  ڈی آئی جی منیر شیخ کی عدم حاضری پر شدید برہمی  کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات ایس ایس پی ائیرپور ٹ کو سونپ دیں ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ بیاسی سالہ حاجی احمد اور چالیس سالہ خان محمد بلوچ کو پانچ نومبر دوہزار چودہ  کو حج کی ادائیگی کے بعد کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے حراست میں لیا گیاتھا، جس کے بعد سے ان کے متعلق کوئی معلومات نہیں مل رہی ہیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔