Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : رضا ہارون اورافتخار عالم سے عمران اسماعیل کی ملاقات

کراچی : رضا ہارون اورافتخار عالم سے عمران اسماعیل کی ملاقات
March 20, 2016
کراچی(92نیوز)مصطفی کمال اینڈ کمپنی سے ملنے والے رضا ہارون اور افتخار عالم سے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے ملاقات کی رضا ہارون نے اگلی پریس کانفرنس میں اچھا سرپرائز دینے کا دعوی کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے رضا ہارون اور دیگر سے ملاقات کی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ملاقات سیاسی نوعیت کی نہیں تھی ذاتی حیثیت میں کی گئی۔ رضا ہارون نے کہا کہ سیاسی قیادت سے پریشان لوگ مصطفی کمال سے پر امید ہیں اگلی پریس کانفرنس میں بھی اچھا سرپرائز دیں گے۔ رضا ہارون نے کہا کہ ان کا مقصد دیگر سیاسی جماعتوں کو توڑنا نہیں ہے  عوام اچھی قیادت کے لیے ان کی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔