Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : ”را“ کے ایجنٹوں طاہر ریحان‘ جنیدلمبا اور امتیاز حسین کو عدالت پیش کر دیا گیا

کراچی : ”را“ کے ایجنٹوں طاہر ریحان‘ جنیدلمبا اور امتیاز حسین کو عدالت پیش کر دیا گیا
October 17, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے تین ایجنٹوں کےخلاف چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیاگیا۔ تمام ایجنٹ ایک سیاسی جماعت کے کارکن بھی ہیں جبکہ عباسی شہید اسپتال کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خزانہ اور ایم کیو ایم کے کارکن ملزم فریدالدین پر تین نومبر کو فردجرم عائد کی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ ملزم طاہر ریحان، جنید لمبا اور امتیاز حسین کےخلاف چالان کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سیاسی جماعت کے کارکن بھی ہیں۔ چالان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزموں نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کیں۔ عدالت نے ملزموں کےخلاف گواہ طلب کر لئے۔ ملزموں پر آئندہ سماعت کے دوران فردجرم عائدکی جائےگی۔ ادھر عباسی شہید اسپتال کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خزانہ اور ایم کیو ایم کے رکن ملزم فریدالدین پر 3 نومبر کو فردجرم عائدکی جائےگی۔ ملزم فریدالدین کوکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا۔ فرد جرم تین نومبر کو عائد کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔