کراچی ، رانگ وے آنے پر پولیس موبائل کا چالان

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے صدرمیں غلط سائیڈ سےآنےپرپولیس موبائل کا چالان کر دیا گیا۔
کراچی میں صدر کےعلاقے میں فرض شناس ٹریفک سارجنٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر پولیس موبائل کا چالان کر دیا۔
چالان کرنے پر موقع پرموجود افراد نے تالیاں بجا کر ٹریفک سارجنٹ کو داد دی،اس موقع پر ٹریفک سارجنٹ نے پولیس اہلکاروں کو قانون کی پاسداری کی ہدایت بھی کی۔