Sunday, December 4, 2022

کراچی ، رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی ، رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
کراچی (92 نیوز) کےالیکٹرک کا فیڈر بند ہونے کے بعد کراچی شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ کئی گھنٹوں کے بعد بجلی بحال ہوئی تاہم کے الیکٹرک اصل وجہ بتانے سے قاصر ہے۔ رات گئے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس سے شہر کےمختلف علاقوں جن میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، ایئرپورٹ ، جامعہ کراچی ،ناظم آباد ،نارتھ ناظم آباد اور ضلع وسطی کے علاقوں سمیت ضلع جنوبی کےمختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد علاقوں میں وقفے وقفےسے بجلی بحال ہونا شروع ہوئی۔