Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: راؤ انوار کے خلاف تھانہ شاہ لطیف میں ایک اور مقدمہ درج

کراچی: راؤ انوار کے خلاف تھانہ شاہ لطیف میں ایک اور مقدمہ درج
March 7, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس کے مفرور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے، ثبوت مٹانے اور بارودی مواد رکھنے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

مفرور پولیس افسران راو انور، سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت کے خلاف ایس ایس پی عابد قائم خانی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ لطیف ٹاون تھانے میں جعلی مقابلے کہ بعد چار ایف آئی آر درج کی گی جو تفتیش میں جھوٹی ثابت ہوئی جبکہ راو انوار کی ٹیم نے ثبوت مٹانے کی بھی کوشش کی۔

تفیشی حکام کہتے ہیں جائے واقع پر دستی بم حملے کے بھی ثبوت نہیں ملے۔

راو انوار کے خلاف اب تک دو مقدمہ درج ہوچکے ہیں تاہم پولیس راو انور کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے