کراچی ، رئیس ماما کی انٹیروگیشن رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر اور سابق کورنگی سیکٹر انچارج رئیس ماما کی انٹیروگیشن رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی ہے ۔ ملزم نے 20 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔ رئیس ماما کو 2010 میں 10 رکنی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج بنایا گیا ۔
بدنام دہشتگرد رئیس ماما کو 2008 میں کورنگی کا سیکٹرانچارج بنایا گیا ، 2 سال بعد 10 رکنی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج بھی بنادیا گیا
رئیس ماما نے 20 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ، جبکہ کورنگی سیکٹر آفس میں ٹارچرسیل کا بھی انکشاف ہوا ۔
رئیس ماما کے مطابق حماد صدیقی اور متحدہ قیادت نے ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں بنانے کا حکم دیا ، گرفتار ملزم ممتاز اور جنید بلڈاگ سمیت دیگر نے سانحہ 12 مئی میں8 افراد قتل کئے ، 2012 میں ایم کیوایم حقیقی کے 4 کارکنوں کو
موت کے گھاٹ اتارا ۔
رئیس ماما نے 2013 میں پارٹی کے 2 منحرف کارکنوں کو کورنگی سے اغوا کیا اور قتل کرکے لاشیں ابراہیم حیدری میں پھینک دیں ، ڈی سی کورنگی زبیر چنا پر بھی قاتلہ حملہ کیا لیکن وہ محفوظ رہے ۔
متحدہ ٹارگٹ کلر نے 19 اگست 2011 کو کورنگی میں پولیس کی بس پرفائرنگ کی جس سے 4 اہلکاروں شہید اور 26 زخمی ہوگئے ۔
رئیس ماما نے حماد صدیقی کے کہنے 4 نومبر 2011 کو 5 افراد کو قتل کیا ۔پانچوں افراد حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد سے ملنے سینٹرل جیل گئے تھے ۔