Friday, October 7, 2022

کراچی : دہلی کالونی سےملنے والی خاتون کی لاش معمہ بن گئی

کراچی : دہلی کالونی سےملنے والی خاتون کی لاش معمہ بن گئی
کراچی(92نیوز)کراچی میں دہلی کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش معمہ بن گئی لاش آٹھ سے دس روز پرانی ہے۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش دودریا سے ملنے والے بچے عبداللہ کی ماں کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دہلی کالونی کی بلڈنگ سے ملنے والی لاش سے متعلق  پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ اس فلیٹ میں ایک ماہ قبل آئی تھی جس کےساتھ اس کا ایک بچہ بھی تھا خاتون کی لاش مسخ شدہ ہے پوسٹ مارٹم میں وجہ موت سامنے نہیں آئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق دو دریا سے ملنے والے بچے عبداللہ کے ماموں عمر ایدھی سینٹر پہنچا ہے اور کہتا ہے کہ عبداللہ اس کا بھانجا ہے اور اس کی بہن کا نام حلیمہ  ہے ملنے والی خاتون کی لاش کے حوالے تمام شواہد مل گئے  ہیں کہ لاش بچے عبداللہ کی ماں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت نہیں ہوئی  ملنے  والی لاش کا  ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔