Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: دہشتگرد سمیت 11 ملزم گرفتار، اسلحہ، دستی بم، منشیات برآمد

کراچی: دہشتگرد سمیت 11 ملزم گرفتار، اسلحہ، دستی بم، منشیات برآمد
December 10, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران ایک دہشت گرد اور قتل کے ملزم سمیت گیارہ ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد کر لی۔ پولیس نے شیرشاہ کےعلاقے میں کارروائی کی جس میں کالعدم جماعت کے دہشت گرد سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کے ملزم اور خاتون سمیت چار ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ادھر لیاقت آباد تین پٹی پل کے قریب سپر مارکیٹ پولیس نے کارروائی کے بعد دو اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے ملزموں کو گرفتار کرکے پستول اور منشیات برآمد کر لی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور اسلحہ کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔