Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

کراچی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
October 8, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا ،فائرنگ کا واقعہ بہادر آباد چارمینار پر پیش آیا  ۔ تفصیلات کےمطابق پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ چار مینار چورنگی پر اس وقت پیش ایا جب اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں دو ملزم ملوث تھے جنہوں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا ۔ملزموں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو پہلے زخمی کیا اور پھر سر میں گولیاں ماریں ،زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نا ہوسکے  ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔