Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: دہشتگردوں کی فائرنگ، سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن خرم ذکی جاں بحق

کراچی: دہشتگردوں کی فائرنگ، سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن خرم ذکی جاں بحق
May 8, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون میں دہشت گردوں نے ہوٹل پر فائرنگ کر کے سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن اور سماجی رہنما خرم ذکی کو قتل کر دیا۔ قاتلوں نے بیس گولیاں برسائیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی سنی چوک میں سول سوسائٹی کے سرگرم کارکن خرم ذکی اپنے دوست خالد راؤ کے ساتھ بیٹھے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار دہشت گردوں نے انہیں گھیر کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ خرم ذکی کو پانچ گولیاں سینے پرلگیں، وہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے انیس خول ملے ہیں۔ لاش اور زخمیوں کو پہلے عباسی شہید اور پھر اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین، اے این پی سمیت دیگر تنظیموں نے خرم ذکی کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔