Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: دہشتگردوں کی اعانت کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین کی سائیکوتھراپی شروع، پانچ رکنی میڈیکل بورڈ کی زیرنگرانی علاج جاری

کراچی: دہشتگردوں کی اعانت کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین کی سائیکوتھراپی شروع، پانچ رکنی میڈیکل بورڈ کی زیرنگرانی علاج جاری
January 24, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کرپشن اور دہشتگردوں کی اعانت کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں سائیکو تھراپی شروع کر دی گئی، ان کے خون اور دماغ کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ کی زیرنگرانی علاج جاری ہے۔ بورڈ میں شامل پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر رخسانہ ستار نے ڈاکٹرعاصم حسین کا معائنہ کیا، انہیں سائیکو تھراپی کے ساتھ میڈیکل بورڈ کی تجویز کردہ ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خون اور دماغ کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کئی رپورٹس ابھی تک میڈیکل بورڈ کو موصول نہیں ہوئیں، رپورٹس آنے کے بعد مزید علاج تجویز کیا جائیگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔