Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : دہشتگردوں کا رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ ،سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے

کراچی : دہشتگردوں کا رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ ،سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے
February 7, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں لیاقت آباد گجر نالے کے قریب دہشت گردوں نے رینجرز کی  چوکی پر کریکر  حملہ کر دیا ۔  واقعے میں چوکی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ حملے میں سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی میں دہشت گردوں نے  کی ایک اور بزدلانہ کارروائی اور لیاقت اباد گجر نالے کے قریب رینجرز چوکی پر کریکر پھینک دیا ۔ کریکر پھٹنے کی آواز شہر کے کئی علاقوں میں سنی گئی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکےمیں پانچ سو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کریکر حملے کے وقت رینجرز اہلکار چوکی میں موجود نہیں تھےصوبائی وزیر داخلہ نے رینجرز چوکی پر کریکر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ائی جی ویسٹ کو واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔