Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئےرینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع

کراچی : دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئےرینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع
July 17, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گر د گھیرا تنگ کرنے کے لیے سندھ حکومت نے رینجرز کے قیام  کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی جبکہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور عسکری قیادت میں تناؤ کم ہونے لگا پی پی قیادت نے کراچی میں رینجرز کے قیام کی مدت مزید ایک سال کے لیے بڑھا دی۔ سندھ میں رینجرز کے قیام کی مدت انیس جولائی کو ختم ہورہی تھی جس میں بیس جولائی سے ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے اب رینجرز جولائی دوہزار سولہ تک کراچی میں قیام کرے گی  ،،کراچی میں رینجرز کے قیام کی توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ   کراچی میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے نوٹی فکیشن جاری ہونے سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی بھی  راہ ہموار ہوگی۔