Sunday, December 4, 2022

کراچی ، دھوبی کے اکاؤنٹ میں اچانک 104لاکھ روپے جمع ہو گئے

کراچی ، دھوبی کے اکاؤنٹ میں اچانک 104لاکھ روپے جمع ہو گئے
کراچی ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کے اثرات کراچی کے بعد ٹنڈو محمد بھی پہنچ گئے ، ٹنڈو محمد خان کے  ایک دھوبی کے نام اکاؤنٹ میں  راتوں رات ایک کروڑ  چار لاکھ روپے جمع  ،  ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے دھوبی کو کراچی طلب کر لیا۔ ٹنڈو محمد خان کا دھوبی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ، تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کا خط ملتے ہی  دھوبی  کے ہوش اڑ گئے ، ڈر کے  مارے غریب دھوبی نے دکان ہی بند  کر دی۔ ٹنڈو محمد خان  کے طارق سعد نامی دھوبی کے نام جعلی اکاونٹ میں  ایک کروڑ چار لاکھ روپے جمع کرائے گئے جس پر  ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے  طارق سعید کو طلب کر لیا ۔ طارق سعید کا کہنا ہے کہ  اس نے ملازمت کے لئے ایک کمپنی میں  دستاویزات جمع کرائی تھیں ،  ملازمت تو ملی نہیں، پتہ نہیں  اکاونٹ  میں پیسے کہاں سے آ گئے۔ طارق سعید کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کرائے کے بھی پیسے نہیں  کہ کراچی  جا سکے ۔