کراچی: (ویب ڈیسک) 6 اکتوبر کی رات تقریباً 11 بجے، پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی کے قریب حملہ کیا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 2 چینی ہلاک، ایک چینی زخمی اور کچھ مقامی ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ بات کراچی میں چینی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہی۔
پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دونوں ممالک کے بے گناہ متاثرین اور زخمیوں اور خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور پاکستانی فریق کے ساتھ مل کر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکا: تفتیشی حکام کے اہم انکشافات
پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے فوری طور پر ایک ہنگامی منصوبہ شروع کیا ہے، جس میں پاکستانی فریق سے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے، قصورواروں کو سخت سزا دینے اور پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصل خانے پاکستان میں چینی شہریوں، کاروباری اداروں اور پراجیکٹس کو الرٹ رہنے، سیکورٹی کی صورتحال پر بھرپور توجہ دینے، حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہرممکن کوشش کرنے کی یاد دہانی کا پیغام بھی دیا۔