Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : دوست کی شادی میں حیدرآباد جاتے ہوئے 13نوجوان لاپتہ !!! اہل خانہ کا احتجاج، سائیں سرکار نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی : دوست کی شادی میں حیدرآباد جاتے ہوئے 13نوجوان لاپتہ !!! اہل خانہ کا احتجاج، سائیں سرکار نے رپورٹ طلب کر لی
July 29, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے دوست کی شادی میں جانے والے 13 نوجوان لا پتہ ہوگئے۔ اہل خانہ نے احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کےلئے بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 13 نوجوان دوست کی شادی کےلئے تین گاڑیوں میں حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے۔ ابھی نوجوان راستے میں ہی تھے کہ ان کا گھر والوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ گھر والوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔ اس موقع پر اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ ان کے پیاروں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ بعدازاں اہل خانہ نے شاہراہ فیصل تھانہ میں 13 نوجوانوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی۔ مظاہرین نے رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب آنے والی رینجرز کو بھی گھیر لیا اور احتجاج کیا جس پر رینجرز کے اہلکار واپس لوٹ گئے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔