Sunday, January 29, 2023

کراچی : درگاہ پر دھماکے کی خبر سنتے ہی کئی خاندان اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے حب روانہ ہوگئے

کراچی : درگاہ پر دھماکے کی خبر سنتے ہی کئی خاندان اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے حب روانہ ہوگئے

 کراچی(92نیوز)درگاہ حضرت شاہ نورانی پر کراچی سے بھی بڑی تعداد  میں شہری گئے تھے ۔ دھماکے  کی خبر ملنے پر شہر کی فضا سوگوار ہوگئی ۔ شہریوں کی بڑی تعداد پیاروں کی خیریت معلوم کرنے حب روانہ ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق درگاہ حضرت بلاول شاہ نورانی پر دھماکے کے بعد کراچی میں بھی فضا سوگوار ہے درگاہ پر جانے والوں میں کثیر تعداد کا تعلق کراچی سے تھا ۔ دھماکے کی خبر ملتے ہی  کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی

جہاں سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زیارت کے لیے گئے تھے ہر ایک اپنے پیارے کی خیریت جاننے کے لیے فکر مند تھا  مگر رابطے کی تمام کوششیں بے کار ثابت ہوئیں کئی افراد نے اپنے پیاروں کی تلاش میں حب سول اسپتال اور درگاہ کا رخ کیا ۔ متاثرین نے بلوچستان حکومت سے بھی مدد کی اپیل کی ۔ گارڈن ایسٹ کے علاوہ کراچی کے علاقے لانڈھی  کیماڑی  بھٹہ ولیج، بابا اور بھٹ جزائرسمیت دیگر علاقوں سے سیکڑوں زائرین درگاہ  حاضری کے لیے گئے تھے۔