Monday, September 26, 2022

کراچی ،درخشاں میں مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی ،درخشاں میں مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اے سی ایل سی سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
درخشاں میں اسنیپ چیکنگ کے دوران اے سی ایل سی اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ملزموں نے فائرنگ کر دی۔
جوابی کارروائی میں ایک ملزم آصف زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
دوسری طرف نارتھ ناظم آباد سے خاتون صولت کی تین دن پرانی لاش ملی۔
ادھر یاسین آباد میں ڈاکو نے پولیس اہلکار علی جان کو لوٹنے کی کوشش کی۔ اہلکار نے ڈاکو پر فائرنگ کی مگر گولی ایک راہگیر کو جا لگی۔
ڈاکو وہاں سے فرار ہو گیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔