Saturday, July 27, 2024

کراچی: خودسوزی واقعہ کی تفتیش کیلئے تفتیشی ٹیم ہمدرد یونیورسٹی پہنچ گئی، یونیورسٹی گارڈ، اساتذہ کے بیانات قلمبند

کراچی: خودسوزی واقعہ کی تفتیش کیلئے تفتیشی ٹیم ہمدرد یونیورسٹی پہنچ گئی، یونیورسٹی گارڈ، اساتذہ کے بیانات قلمبند
April 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں طالب علم کی خودکشی کا معاملہ الجھ گیا۔ علاقہ مکینوں نے انصاف کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ طالبعلم کی خودسوزی کی تفتیش کیلئے تفتیشی ٹیم ہمدرد یونیورسٹی پہنچ گئی اور یونیورسٹی کے گارڈ، اساتذہ اور ایڈمن افسروں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔ کراچی میں طالبعلم کی مبینہ خودکشی پر اہل علاقہ غم وغصے کا شکار ہیں۔ کہتے ہیں کہ عبدالباسط کو انصاف دلائیں گے۔ اہل محلہ نے سوشل میڈیا پر انصاف مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ عبدالباسط کے دوست احباب اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ  عبدالباسط نے اگر خودکشی بھی کی ہے تو اس کی وجہ  ٹیچر کا رویہ اور امتحان میں بٹھانے سے انکار تھا، اس لئے یونیورسٹی انتظامیہ اور ٹیچر پرعائد ہوتی ہے۔ عبدالباسط کے دوستوں کا کہنا ہے کہ انصاف کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینگے اور عبدالباسط کو انصاف ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ عبدالباسط نے امتحان میں تاخیر سے پہنچنے پر پرچہ دینے کی اجازت نہ ملنے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔