Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی‘ حیدرآباد اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ

کراچی‘ حیدرآباد اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ
December 29, 2015
کراچی (92نیوز) حساس اداروں نے کراچی‘ حیدرآباد اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کوالرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کو خفیہ مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق بعض انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر نے کراچی اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پرتخریب کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور7 بھارتی دہشت گرد سمندری راستے سے کراچی میں داخل ہو چکے ہیں۔ مراسلے میں ان بھارتی باشندوں کی جانب سے کراچی‘ حیدرآباد اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پردہشت گردی کی مذموم کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے حکومت سندھ کو ایئرپورٹس‘ ریلوے اسٹیشنز‘ شاپنگ سینٹرز‘ تجارتی مراکز سمیت حساس اداروں کے دفاتر ، تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔