Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : حضوراکرم ﷺ کے یوم ولادت پر نوہزار سے زائد جلوس نکالے گئے

کراچی : حضوراکرم ﷺ کے یوم ولادت پر نوہزار سے زائد جلوس نکالے گئے
December 12, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی میں نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن ولادت پر نو ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے ۔  مرکزی جلوس نشتر پارک پہنچنے  کے بعد میلاد کانفرنس ہو رہی  ہے  ۔

تفصیلات کےمطابق وجہ وجود کائنات ، نبی آخرالزماں ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت کراچی والوں نے بھی شایان شان طریقے سے منایا  ۔ بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس شاہ عبدالحق کی سربراہی میں بولٹن مارکیٹ سے شروع ہوا  بچے بڑوں اور بزرگ افراد کی بڑی تعداد شان رسول میں درود و سلام پڑھتے رہے ۔ عاشقان رسول کے لیے سبیلوں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا  ۔

کورنگی ، اورنگی ، ملیر ، کیماڑی ، لیاقت آباد ، ناظم آباد سمیت کراچی کے دیگر علاقوں سے بارہ ربیع الاول کے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوکر نمائش چورنگی پہنچے ۔ جہاں پیارے نبی کے پروانے نشتر پارک میں عید میلاد النبی کی مرکزی تقریب میں شریک ہوں گے ۔