Wednesday, October 5, 2022

کراچی، حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کاسالانہ عرس دوسرے روز میں داخل

کراچی، حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کاسالانہ عرس دوسرے روز میں داخل
کراچی ( 92 نیوز) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور ممتاز روحانی شخصیت حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس دوسرے روز میں داخل ہوگیا، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد حاضری کے لٕئے درگاہ پہنچ گئی ۔ کوئی  دلوں میں ڈھیر ساری منتیں لئے درگاہ پر آیا  تو معذور افراد بھی عظیم صوفی کو سلامی کے لئے محبت کے ساتھ درگاہ پر نظر آئے ، اس موقع پر درگاہ کو  برقی قمقموں کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجا یا گیا ہے۔ سالانہ عرس کے موقع پر مزار کے اطراف فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں  جبکہ مزار کے احاطے میں داخلٕے کے لیے واک تھرو گیٹ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔