Thursday, September 29, 2022

کراچی: حساس اداروں کے چھاپوں میں را کا ایجنٹ اور پانچ بھارتی شہری گرفتار، گرفتار افراد میں دو خواتین شامل

کراچی: حساس اداروں کے چھاپوں میں را کا ایجنٹ اور پانچ بھارتی شہری گرفتار، گرفتار افراد میں دو خواتین شامل
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں کے  اہلکاروں کے حکام نے  کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر را کے ایجنٹ سمیت پانچ بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حساس اداروں کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کورنگی، یونیورسٹی روڈ اور آرام باغ کے علاقوں میں چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی ان کارروائیوں میں را کے ایجنٹ سمت پانچ بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونیوالوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں  کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹ اور موبائل فون برآمد کئے گئے۔ ملزمان کو تفتیش کے بعد اسپشیل برانچ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔