Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : حساس اداروں کی کارروائی میں بلاول ہاؤس کے سابق سکیورٹی انچارج اکرم بلوچ گرفتار

کراچی : حساس اداروں کی کارروائی میں بلاول ہاؤس کے سابق سکیورٹی انچارج اکرم بلوچ گرفتار
March 25, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں حساس اداروں نے بلاول ہاؤس کے سابق سکیورٹی انچارج اکرم بلوچ کو گرفتار کرلیا ملزم پر لیاری گینگ وار کی سرپرستی اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں حساس اداروں کی ایک اور کارروائی  بلاول ہاؤس کے سابق سکیورٹی انچارج  اکرم بلوچ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اکرم بلوچ کو لیاری گینگ وار کے ڈان عزیر بلوچ اور فشریز کے سابق چیئر میں نثار مورائی کے انکشافات کی روشنی میں گرفتار کیا گیا  اس پر لیاری گینگ وار کی سرپرستی  بھتہ خوری اور زمینوں پر قبضے جیسے سنگین الزامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے گرفتارسابق چیئر مین ڈاکٹر نثار مورائی سے بھی دیرینہ مراسم ہیں۔ عزیر بلوچ اور نثارمورائی کے پیپلز پارٹی  کی اعلیٰ قیادت سے  قریبی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔