Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: جے ڈی سی  کی وزیراعلیٰ ہاؤس تک مارچ کی دھمکی

کراچی: جے ڈی سی  کی وزیراعلیٰ ہاؤس تک مارچ کی دھمکی
August 5, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں جےڈی سی نےوزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی دھمکی دی تو پولیس نے ہیوی مشینری تحویل میں لےکر پلان چوپٹ کردیا،مظاہرین نے تھانے کا گھیراؤ کیا تو ڈی سی صاحب نے آکر معاملہ حل کرادیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں صفائی مہم چلانےوالے فلاحی ادارے جےڈی سی نے وزیراعلیٰ ہاوس جانے کا اعلان کیا تو پولیس ایکشن میں آگئی ۔ جمشید کوارٹر پولیس نے ہیوی مشینری سمیت تین رضا کاروں کو تحویل میں لیا اور سارا پلان چوپٹ کردیا۔ پولیس کے ایکشن پر جےڈی سی کا ری ایکشن سامنےآگیا، کارکنوں نے تھانے کا گھیراو کرلیا صورتحال بگڑی تو ڈی سی ایسٹ میدان میں آئےاور مشینری سمیت زیر حراست رضا کاروں کو رہائی دلوادی، جس کےبعد احتجاج ختم ہوگیا۔ ریڈ زون کے سوال پر سماجی کارکن جنید جمشید نے حکومت اور شہری انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔ جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس کا کہنا تھا کہ حکومتی ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں، شہر کی صفائی تک مہم جاری رہےگی۔دوسری طرف جےڈی سی کا وفد مذاکرات کیلئے کمشنر ہاوس پہنچ گیا ہے۔