Saturday, December 9, 2023

کراچی : جیل چورنگی پر سیوریج کی مین لائن پھٹںے سے مضافاتی علاقے زیر آب آگئے

کراچی : جیل چورنگی پر سیوریج کی مین لائن پھٹںے سے مضافاتی علاقے زیر آب آگئے
July 1, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں جیل چورنگی پر سیوریج کی مین لائن پھٹنے سے مضافاتی علاقے زیرآب آگئے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ جیل چورنگی پر جمعرات کی شام سیوریج کی مین لائن پھٹنے سےاطراف کے علاقے زیر آب آگئے تھے،جس  کے بعد سیوریج کا پانی تو نکال لیا گیا لیکن اب تک مرمتی کام مکمل نہیں کیا جاسکا،جس کی وجہ سےٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کراچی واٹر بورڈ کے مطابق مرمتی کام شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔۔ لائن پھٹنے کےباعث یونیورسٹی روڈ پر صدر سے آنےوالی سڑک پر ٹریفک کیلئے ایک ٹریک کھولا گیا ہے،جس کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔