کراچی: جہانگیر روڈ پر رینجرز کی کارروائی، 4 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر رینجرز نے کارروائی کرکے چور مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ادھر سولجر بازار پولیس نے بھی مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق رینجرز نے رات گئے جہانگیر روڈ کے علاقے مارٹن کواٹر میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر سیاسی مخالفین کو نشانہ بناتے تھے جبکہ کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔
گرفتار ٹارگٹ کلزر کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم تیمور کو زخمی حالت میں گرفتار کر کہ اسلحہ موٹرسائکل برآمد کرلی تیمور پر ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کا الزام ہے۔