کراچی : جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 5بچے جاں بحق

کراچی(92نیوز)روشنیوں کے شہرکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 2جھونپڑیوں کو آگ لگ گئی جس میں 5معصوم بچے جھلس کر زندگی کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی میں دو جھونپڑیاں آتشزدگی کے باعث جھلس کر خاکستر ہوگئیں ۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ نے پانچ معصوم بچوں کی زندگی کا چراغ گل کر دیا ہے ۔