Saturday, July 27, 2024

کراچی : جوہر موڑ کےقریب حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،مشتعل افراد نے واٹربورڈ کےٹینکرکو آگ لگادی

کراچی : جوہر موڑ کےقریب حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،مشتعل افراد نے واٹربورڈ کےٹینکرکو آگ لگادی
April 8, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے جوہرموڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔  مشتعل افراد نے واٹر بورڈ کے سیوریج کے ٹینکر کو آگ لگادی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے جوہر موڑ میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے ۔ اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے روڈ بلاک کر دیا ۔ سڑک بلاک ہونے سے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جبکہ مشتعل مظاہرین نے  واٹربورڈ کے سیوریج ٹینکر کو آگ لگادی ۔آگ لگنے سے ٹینکر جل کر راکھ ہوگیا ۔