Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : جوہری توانائی منصوبے کا افتتاح ، شجاع خانزادہ کی شہادت اور رشید گوڈیل پر حملہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا : نوازشریف

کراچی : جوہری توانائی منصوبے کا افتتاح ، شجاع خانزادہ کی شہادت اور رشید گوڈیل پر حملہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا : نوازشریف
August 20, 2015
کراچی (92نیوز) دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، شجاع خانزادہ کی شہادت اور رشید گوڈیل پر حملہ دہشت گردوں کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں توانائی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔ وزیراعظم گورنر ہاوس پہنچ گئے، ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں جوہری توانائی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ پراجیکٹ سے سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ وزیر اعظم نوازشریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے۔ لوڈشیڈنگ کے ساتھ دہشت گردی کاخاتمہ بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ دنیا پاکستان کی ترقی کو تسلیم کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کراچی میں کینوپ ٹو کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر اپنے عزم کو دہرایا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ کا مشن رکنے والانہیں، رشید گوڈیل پرقاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب پاکستان اور چین کے تعلقات کی منہ بولتا ثبوت ہے۔ نومبر 2013ءمیں کے ٹو منصوبہ کی بنیاد رکھی، آج اسکا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔ کینوپ ٹو پر چینی حکومت اور چین کی اٹامک اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا عظیم مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کے ٹو اور کے تھری کی تکمیل پاک چین دوستی کو مزید پروان چڑھائے گی۔