Tuesday, November 29, 2022

کراچی : جوتوں کے گودام میں آگ لگ گئی ، فائربریگیڈ کی 8گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

کراچی : جوتوں کے گودام میں آگ لگ گئی ، فائربریگیڈ کی 8گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف
کراچی (92نیوز) کراچی شیرشاہ میں جوتوں کے گودام میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی، فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں جوتوں کے گودام میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے تاہم پانی کی کمی کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ فوری طور پر فیکٹری میں لگنے والی گ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔