Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: جنجال گوٹھ میں پولیس مقابلہ، پانچ دن قبل دو خواتین سمیت چار افراد کے اغوا میں ملوث تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: جنجال گوٹھ میں پولیس مقابلہ، پانچ دن قبل دو خواتین سمیت چار افراد کے اغوا میں ملوث تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
February 5, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی  کے علاقے جنجال گوٹھ میں پولیس مقابلہ۔ پانچ دن پہلے دو خواتین سمیت چار افراد کے اغوا میں ملوث تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ گلشن معمار پولیس نے جنجال گوٹھ میں مقابلے کے بعد تین اغوا کار زخمی حالت میں گرفتار کر لئے۔ پولیس نے ملزموں کی   موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا گھیراؤ کر لیا اور پولیس کی آمد پرت ملزموں نے چھاپہ مار پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ملزم زخمی ہو گئے جنہیں فرار کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ، دستی بم اور موٹرسائیکل بھی ملا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزموں نے پانچ روز قبل سپر ہائی وے پر ایک  فارم ہاوس سے دو خواتین سمیت چار افراد کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے مغویوں کے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔