کراچی : جناح کالونی کی شاہراہوں سے آئل ٹینکرز ہٹادیےگئے

کراچی(92نیوز)کراچی شیریں جناح کالونی میں دوشاہراہوں سےآئل ٹینکرزہٹادیےگئےجبکہ پولیس افسران اورٹینکرزمالکان کےدرمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کےحکم پرٹریفک پولیس کراچی نےکلفٹن کےقریب شیریں جناح کالونی میں آئل ٹینکرزہٹانےکیلئےعملی کارروائی کاآغازکردیا،آج ہونےوالی کارروائی میں شاہراہ بیدل اورشاہراہ غازی سےآئل ٹینکرزہٹادیےگئےجبکہ معاملےپر پولیس افسران اورٹینکرزمالکان کےدرمیان مذاکرات کادوربھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شیریں جناح کالونی سےایک ماہ کےاندرآئل ٹینکرہٹانےکاحکم دیاتھا۔