Wednesday, October 5, 2022

کراچی ، جمشید کوارٹر تھانے کے قریب بس بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی

کراچی ، جمشید کوارٹر تھانے کے قریب بس بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے  جمشید کوارٹر تھانے کے قریب بس بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی۔ تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک اہلکار اویس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ زخمی اہلکار زبیر کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کے بعد پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور بس تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دی ۔