Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : جشن عید میلاد النبی کےموقع پر شہر بھر کی مساجد اور سڑکیں برقی قمقموں سے جگمگا نے لگیں

کراچی : جشن عید میلاد النبی کےموقع پر شہر بھر کی مساجد اور سڑکیں برقی قمقموں سے جگمگا نے لگیں
December 11, 2016

 

کراچی(92نیوز)جشن عید میلاد النبی کے موقع پر شہر بھر کی مساجد، سڑکیں،گلیاں،چوراہے رنگ برنگے برقی قمقموں سے جگمگانے لگیں ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں جشن میلادکی خوشیاں عروج پر ہیں عاشقان رسول نے شہر کا قریہ قریہ گلی گلی  رنگ و نور میں نہلا دیا ۔ مساجد کی سجاوٹ تو اپنی مثال آپ ہے تو سرکاری عمارتوں پر کیے جانے والے چراغاں کا بھی کوئی جواب نہیں ۔

شہر کی  اہم ترین شاہراہوں پر بھی روشنیوں کا سیلاب ہے  شارع فیصل ہویا  ایم اے جناح  یونیورسٹی روڈ  دونوں اطراف کی عمارتیں رنگ برنگ برقی قمقموں سے جگمگا رہی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے  سرکار دو جہاں  کی آمد کا جشن شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ۔ دوسری جانب  شہر میں ذکرو اذکاراورنعت کی محافل منعقد کی جارہی ہیں  جن میں  آنحضرت کی حیات طیبہ پر درخشاں پہلوؤں کو اجاگر کیا جارہا ہے ۔