Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

کراچی : جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
December 11, 2016

کراچی(92نیوز)کراچی  میں جشن عیدمیلادالنبی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں۔بازاروں میں سبزجھنڈوں کی بہارآگئی۔

تفصیلات کےمطابق ہرطرف سبز جھنڈوں کی بہار اور دورود و سلام کی صدائیں جاری ہیں ۔ کراچی  میں  جشن عید میلاد النبی کی  تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ بچے بڑے سب ہی آقائے نامدار تاجدار دوعالم حضرت محمد صلی اللہ وآلہ وسلم کا جشن ولادت منانے کی تیاریوں میں مگن ہیں۔

جشن عید میلادالنبی کاسامان فروخت کرنیوالوں کاکہناہےکہ عوام اس مرتبہ کچھ زیادہ ہی جوش وخروش نظرآرہاہے جس کی وجہ سے بازاروں میں جھنڈوں اوربیجز کی قلت پڑ گئی ہے۔

کراچی کے بازاروں میں اس وقت شہریوں کی بڑی تعدادعید میلادالنبی منانے کے لیے آرائشی اشیاکی خریدوفروخت میں مصروف ہے۔