Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر، ریلیوں اور نعت خوانی کی محافل کا سلسلہ جاری

کراچی: جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر، ریلیوں اور نعت خوانی کی محافل کا سلسلہ جاری
December 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں جوش وجذبے سے جاری ہیں۔ ہر گلی اور سڑک کو نت نئے انداز سے سجا دیا گیا ہے۔ فخر موجودات رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن ولادت کی تیاریاں کراچی میں بھی اپنے عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ بارہ ربیع الاول کی تیاری میں ہر کوئی مگن ہے۔ کسی نے گلیوں کو چمکایا تو کسی نے اپنا چمن سجایا۔ روشنیاں تو ہر طرف ہی ہیں لیکن شہری کہتے ہیں کہ سجاوٹ کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل بھی ضروری ہے۔ شہر میں جشن ولادت صلی اللہ علیہ وسلم پر ریلیوں اور نعت خوانی کی محافل کا سلسلہ جاری ہے جس میں غلامان مصطفیٰ ان کی شان اقدس کو بیان کر رہے ہیں اور نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔